نوئیڈا کے پولیس کمیشنر آلوک سنگھ نے پولیس اہلکاروں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور ذہنی تناؤ کے شکار شہریوں سے حسن سلوک اور نرمی سے پیش آنے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔
وہیں خود ایک پریشان حال خاتون کی مدد کر کے اس کی مثال بھی پیش کی۔ دیر رات کمیشنر آلوک سنگھ گریٹر نوئیڈا جا رہے تھے کہ اسی دوران نالج پارک حلقے میں سڑک کنارے ایک کار کھڑی دیکھی۔شک ہونے پر انہوں نے اپنی گاڑی رکوائی اور قریب جا کر دیکھا تو کسی انہونی سے گھبرائی ہوئی ایک خاتون کار میں بیٹھی ہوئی تھی، پولیس اہلکاروں نے خاتون سے نام اور رکنے کی وجہ پوچھی تو اس نے اپنا نام انجلی بتایا جو پیشے سے شاردا اسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔