اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد کے مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء اور طالبات کا احتجاج

مرادآباد کے مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء اور طالبات نے اپنے رکے ہوئے رزلٹ کو لے کر آج کالج میں مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم کالج انتظامیہ کو سونپا۔ کالج کا تعلق مہاتمہ جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی سے ہے اور یونیورسٹی نے ابھی تک کالج کا رزلٹ جاری نہیں کیا ہے۔College Students Protest

مرادآباد کے مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء اور طالبات کا احتجاج
مرادآباد کے مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء اور طالبات کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 2:17 PM IST

مرادآباد کے مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء اور طالبات کا احتجاج

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع مہاراجہ ہریش چندر ڈگری کالج کے طلباء و طالبات نے اپنے رکے ہوئے رزلٹ کو لے کر ہنگامہ کیا اور اس متعلق کالج انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔کالج کے طلباء کے امتحان کی تاریخ نزدیک آچکی ہے مگر ان کا گزشتہ سیمسٹر کا رزلٹ ابھی تک ان کو حاصل نہیں ہو پایا ہے۔ کالج کے دوسرے اور چوتھے سیمسٹر اور ایم اے کے طلباء نے اس متعلق مسائل سے کالج انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

اس متعلق کالج انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آج کالج کے طلباء و طالبات نے مل کر کالج انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کی جانب سے مہاتما جیوتی با پھولے رہیلکھنڈ یونیورسٹی بريلی کے نام یہ میمورنڈم دیا ہے۔ رزلٹ روکے جانے کو لے کر انہوں نے بتایا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے بھی کئی مرتبہ یونیورسٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر یونیورسٹی کی جانب سے کوئی بھی اطمینان بخش جواب ابھی تک نہیں مل پایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن طلباء کے رزلٹ رکے ہوئے ہیں انکی تعداد 500 سے زائد ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ یونیورسٹی میں پہلے بات کرنے پر تمام طرح کے مسائل کا حل ہو جاتا تھا مگر اب حالات بدل گئے ہیں اب بات کرنے پر بھی یونیورسٹی کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل پاتا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ کالج کے طلباء و طالبات اپنے رزلٹ کو لے کر پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمیں آج طلباء اور طالبات کی جانب سے میمورنڈم ملا ہے جسے ہم یونیورسٹی کو بھیج کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں طلباء کا ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاج

کالج کی طلباء نے بتایا کہ ہمارا رزلٹ کافی وقت سے رکا ہوا ہے، جس میں پہلے اور چوتھے سیمسٹر اور ایم اے کے طلباء شامل ہیں جن کا رزلٹ روکا گیا ہے۔ تیسرے سیمسٹر کی طالبہ مسکان نے اس پورے معاملے پر بتایا کہ اب ان کے امتحان قریب ہیں مگر پچھلے سیمسٹر کا رزلٹ ابھی تک انہیں نہیں مل پایا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details