اترپردیش میں ضلع مرادآباد کے پنچایت بھون میں مکھیہ منتری ساموہک وواہ Chief Minister Samoohik Vivah کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس اجتماعی شادی کی تقریب میں تین سو دو جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر مرادآباد کے کمشنر انجنے کمار نے شرکت کی۔ مرادآباد نگر نگم کے ذریعہ 302 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی ہے۔ جس میں 133 جوڑوں کا مسلم رسم و رواج کے ساتھ نکاح کرایا گیا۔ تو وہیں ہندو رسم و رواج کے ساتھ 169 ہندو جوڑوں نے پھرے لئیے۔
مرادآباد میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر سنجے چوہان نے کہا کہ مرادآباد میں مکھیہ منتری ساموہک وواہ کے تحت نگر نگم نے 302 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی ہے۔ اور تحفے کے طور پر تقریبا 50000 روپیہ اور کچھ ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی
مذکورہ تقریب میں خطبہ نکاح پڑھانے والے مولانا طاہر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ اجتماعی طور پر کی گئیں شادیوں کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ جو اپنی شادی کی شان و شوکت دکھانے کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کرتے ہیں انہیں ایسی اجتماعی شادیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئیے۔