انچارج ڈی ایم/سی ڈی او انونیا جھا نے کہا کہ پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں، کل علی گڑھ میں اجتماعی شادی کا پروگرام تاریخی ہوگا۔
اجتماعی شادی اسکیم
ریاست اترپردیش حکومت کی ہدایت کے مطابق، وزیراعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 14 نومبر 2019 بروز جمعرات صبح 11 بجے سے نقوی پارک (محکمہ باغبانی) میں اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
اجتماعی شادی اسکیم
اس پروگرام میں 210 ہندو جوڑے اور 31 مسلم جوڑے کو شادی کے بندھن میں بندھوایا جائے گا اور اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔