اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manzil Manzil Saya Book نعتوں کا مجموعہ "منزل منزل سایہ" کتاب کی رسم اجراء - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بزمِ حفیظ کے بینر تلے ابو ذر انصاری کا نعتیہ مجموعہ "منزل منزل سایہ" کی رسم اجراء کی تقریب میں مہمان خصوصی دنیش ٹنڈن نے کہا کہ شیراز ہند جونپور ہمیشہ سے محبت کا شہر رہا ہے۔ ہندی و اردو ادب نے پورے ملک کو امن و محبت کا راستہ دکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Manzil Manzil Saya Book
Manzil Manzil Saya Book

By

Published : Feb 7, 2023, 1:10 PM IST

جونپور: اترپردیش کے شہر جونپورکے محلہ شیخ محامد واقع ساجدہ گرلس انٹر کالج کے ہال میں بزمِ حفیظ کے بینر تلے ابو ذر انصاری کا نعتیہ مجموعہ "منزل منزل سایہ" کی رسم اجراء کی تقریب بدست مولانا عمیر الصدیق ندوی مدیر معارف دارا المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، حافظ قمر عباسی اعظم گڑھ، معروف افسانہ نگار اشتیاق سعید ممبئی، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ عمل میں آئی۔ جس کی صدارت الحاج طفیل احمد انصاری نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر دنیش ٹنڈن سابق چیئرمین نگر پالیکا پریشد جونپور نے شرکت کی نظامت کے فرائض عارف صدیقی ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز حافظ یاسر حسان نے تلاوت قرآن سے کیا اور نعت نبی حافظ احسان خیرآبادی نے پیش کیا۔

نعتوں کا مجموعہ "منزل منزل سایہ" کتاب کی رسم اجراء
یہ بھی پڑھیں:

مہمان خصوصی دنیش ٹنڈن نے کہا کہ شیراز ہند جونپور ہمیشہ سے محبت کا شہر رہا ہے ہندی و اردو ادب نے پورے ملک کو امن و محبت کا راستہ دکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعر ابوذر انصاری اور ان جیسے کئی شاعروں کو ملک میں پھیلی نفرت کے خلاف اپنا قلم استعمال کرنا ہو گا تاکہ نفرت ختم ہو اور محبت کی فضاء ہموار ہو۔ پروگرام کی صدارت فرما رہے الحاج طفیل احمد انصاری نے کہا کہ "منزل منزل سایہ” خدا اور اس کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں لکھا ہوا ایک کلام ہے جو پوری دنیا کو امن و محبت اور بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے اور پوری انسانیت کو انسانیت کی جانب رغبت دلاتا ہے۔

نعتوں کا مجموعہ "منزل منزل سایہ" کتاب کی رسم اجراء میں لوگوں کی شرکت
اس موقع پر تمام مہمانوں نے ابوذر انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے اور حفیظ نظامی نے نعتیہ مجموعہ سے ایک کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی تو وہیں استاد شاعر اکرم جونپوری نے صاحب کتاب ابوذر انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منظوم سپاس نامہ پیش کیا جس کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔


منزل منزل سایہ ہے: نعت کا بادل چھایہ ہے
عشق نبی کی خوشبو ہے: لفظ نہیں ہے آنسو ہے
عکس فیض پیر لیے: ہے کوئی تنویر لیے
سیرت و صورت ہے پیاری: نام ابو ذر انصاری

پروگرام میں بزم حفیظ کے صدر اسیم مچھلی شہری، عرفان جونپوری، عبرت مچھلی شہری، قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری، امرت پرکاش، مونس جونپوری، خلیل ابن اثر جونپوری، مظہر آصف، مولانا انوار احمد قاسمی، انوار الحق انوار، ماسٹر ندیم علوی، حنیف انصاری، عالم غازیپوری، احمد عزیز غازیپوری، ناصر جونپوری، ڈاکٹر اختر سعید مسیحا جونپوری، ڈاکٹر پی سی وشکرما، لال محمد راعینی، ارشد قریشی، افسانہ جونپوری خصوصی طور پر موجود رہے آخر میں بزم حفیظ کے سکریٹری امرت پرکاش نے تمام مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details