اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ - ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، اس کی وجہ سے عوام کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ
مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

By

Published : Jan 4, 2021, 9:26 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں گذشتہ روز مسلسل بارش ہوتی رہی۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

اتوار کی صبح اچانک موسم نے کروٹ لی۔ سیاہ بادل آسمان پر چھا گئے اور تیز ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

بارش کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر سمیت اتر پردیش کے دیگر اضلاع میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

بارش کی وجہ سےسڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ کام کاجی لوگوں کو دفتر جانا مشکل ہوگیا۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

موسم ابر آلود ہونے کے باعث دن میں ہی اندھیرا چھا گیا اور سردی میں بھی شدت آگئی۔ بیشتر لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور رہے۔

بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوا چل رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوکر 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

مسلسل بارش اور تیز ہوا کے سبب سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے آئندہ دو دنوں تک وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر بشیر بدر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری موصول ہونے پر مسرت کا اظہار کیا

اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔

مزید اس تعلق سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش ہونے کے باوجود فضائی آلودگی میں کسی طرح کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ فضا ہنوز آلودہ ہے۔

اترپردیش پالوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق اتوار کے دن نوئیڈا کا اے کیو آئی نہایت ہی ناقص قسم کے ساتھ 364 اور گریٹر نوئیڈا میں 348 ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details