پلازمہ ڈونر کی حوصلہ افزائی کے لئے جمعرات کو اترپردیش کے نوئیڈا کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں،کافی وید کلکٹر، پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کلکٹر یٹ آڈیٹوریم میں کافی وید کلکٹر پروگرام کے تحت تمام پلازمہ ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد جو کورونا واریئرز بن گئے وہ رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے آگے آسکتے ہیں۔ اس دوران 6 پلازمہ ڈونرز کے ساتھ کلکٹر نے کافی پی۔ جس میں پلازمہ عطیہ دہندگان ڈسٹرکٹ آفیسر کو یہ بتاتے ہوئے خوش ہوئے کہ پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد ، انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے اور وہ سب بہتر محسوس کررہے ہیں۔
پلازمہ عطیہ دہندوں نے کہا کہ 'یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم آج کلکٹر کے ساتھ کافی پی رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ایک پلازمہ دو کورونا سے متاثرہ افراد کو زندگی دے سکتا ہے۔'