اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: سی این جی آٹو ڈرائیوروں کی ہڑتال - اترپردیش خبر

اتر پردیش ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 15 دسمبر 2016 سے سی این جی گاڑیوں کی مدت 15 سال سے کم کرکے 10 سال کر دی ہے، جس کے خلاف مرادآباد میں سی این جی آٹو ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

سی این جی آٹو ڈرائیوروں کی ہڑتال
سی این جی آٹو ڈرائیوروں کی ہڑتال

By

Published : Dec 10, 2019, 10:35 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر پر مرادآباد کے سبھی سی این جی آٹو مالکان نے بھوک ہرتال کرکے ڈی ایم کو میمورنڈم دے کر مانگ کی ہے کی اتر پردیش ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 15 دسمبر 2016 سے سی این جی گاڑیوں کی مدت 15 سال سے کم کرکے 10 سال کر دی ہے، جو آٹو مالکان کے لیے سخت پریشانی کا بحث بن گیا ہے۔

مرادآباد سی این جی آٹو مالکوں نے مرادآباد کے آر ٹی او محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد میں آر ٹی او محکمہ نے آٹو بیچنے والی کمپنیوں سے ساز باز کرکے سی این جی آٹو کی مدت دس سال کردی ہے ۔

مرادآباد آٹو سی این جی آٹو ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے آٹو کی مدت دس سال سے بڑھا کر 15 سال کی جائے۔

اس مطالبے کو لیکر سی این جی آٹو ڈرائیوروں کا ڈی ایم دفتر پر چوتھے دن احتجاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details