اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ یوگی نے اے ایم یو عملے کے لواحقین سے مکمل تعاون اور تعزیت کی یقین دہانی کرائی - اردو نیوز علی گڑھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ٹیلی فون پر بات کرکے اے ایم یو اور علی گڑھ میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اے ایم یو کے عملے کے لواحقین سے مکمل تعاون اور تعزیت کی یقین دہائی کرائی۔

cm yogi talk to amu vc tariq mansoor on telephone about covid situation
وزیر اعلی یوگی نے اے ایم یو عملے کے لواحقین سے مکمل تعاون اور تعزیت کی یقین دہانی کرائی

By

Published : May 12, 2021, 2:18 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ "ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے مجھ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ میں نے انہیں اے ایم یو اور علی گڑھ میں کووڈ کی صورتحال سے آگاہ کیا، اے ایم یو میں قیمتی جانوں کے افسوسناک نقصان سمیت۔ وزیر اعلیٰ نے اے ایم یو کے عملے کے لواحقین سے مکمل تعاون اور تعزیت کی یقین دہائی کرائی۔"

ٹویٹ

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے ٹویٹر پر وزیر مملکت برائے تعلیم سے بات چیت سے متعلق بھی ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا ہے " مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوتری نے مجھ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ انہوں نے اے ایم یو میں کووڈ صورتحال کے بارے میں بتایا، بشمول عملے کی قیمتی جانوں کے افسوسناک نقصان سمیت۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کو مکمل تعاون اور تعزیت کا یقین دلایا۔"

ٹویٹ

واضح رہے دو روز قبل تدریسی عملے کر سلسلے میں اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ "ملک میں کووڈ 19 کی دوسری لہر آنے کے بعد سے یونیورسٹی کے 18 اساتذہ کی افسوسناک موت ہوئی ہے۔ جن میں سے 15 موت کووڈ 19 سے ہوئی ہیں اور تین اموات دماغ کے تپِ دق جگر وغیرہ کے مرض سے ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو کے پروفیسرز کے انتقال پر اشوک گہلوت نے کہا جانچ ہونی چاہیئے

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں 11 اموات ہوئی ہیں جب کہ تین اموات علی گڑھ کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ چار اساتذہ کا انتقال علی گڑھ سے باہر ہوا۔ اطلاع کے مطابق تقریباً 17 غیر تدریسی ملازمین کی بھی اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details