اسپیشل سیکریٹری اقلیتی فلاح و بہبود اور وقف شیوکانت دویویدی کی صدارت میں یہ کمیٹی 15 دن میں اپنی جانچ رپورٹ حکومت کو سونپے گی۔
ڈی ایم ڈاکٹر آدرش سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل احاطہ کے معاملے میں سرکاری املاک پر غیرقانونی طریقے سے تعمیرات کرنے اور اس سلسلے میں فرضی ریکارڈ کی بنیاد پر رجسٹریشن کرائے جانے کی سرکاری سطح پر تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اقلیتی فلاح و بہبود اور وقف ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری شیوکانت دویویدی کی صدارت میں اقلیتی فلاح و بہبود لکھنؤ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راہل گپتا اور اقلیتی فلاح و بہبود ایودھیا ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اس معاملے کی جانچ کریں گے اور 15 دن میں جانچ رپورٹ سونپیں گے۔