اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: وزیراعلی یوگی نے مایاوتی کا شکریہ ادا کیا

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان سے کورونا وائرس کے وباء سے لڑنے میں حکومت کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

cm yogi adityanath thanks to bsp president mayawati in lucknow uttar pradesh
وزیر اعلی یوگی نے مایاوتی کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Apr 4, 2020, 7:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی سے کورونا وائرس کے خلاف ریاستی حکومت کی مہم میں بی ایس پی کے ایم ایل اے سے اپیل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے پر پورا ملک اس وباء کے خلاف متحد ہو کر لڑ رہا ہے۔ تمام معززین جو سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کر کورونا وائرس کی اس لڑائی میں حصہ لیتے ہیں، ان کی عوام اور تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس لڑائی میں حصہ لیں۔

ایک طرف پورے ملک میں جہاں اپوزیشن کے لوگ حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کرنے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ایسے میں بی ایس پی صدر مایاوتی نے ملک اور ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

بی ایس پی سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے تناظر میں خاص طور پر یوپی کے بی ایس پی ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی پارٹی کے تمام ارکان پارلیمان کی طرح اپنے ایم ایل اے فنڈ سے کم سے کم 1-1 کروڑ روپیہ کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرو۔ نیز، بی ایس پی کے دوسرے لوگ بھی اپنے پڑوسیوں کی دیکھ بھال کرتے رہیں۔

اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے دوسرا ٹوئٹ بھی کیا ہے اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی بینک کی طرف سے ملے 100 کروڑ ڈالر کو کورونا امداد، خاص طور پر صحت کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کرے۔ تاکہ کورونا وائرس کو روکا جا سکے۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ تباہی کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details