اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ - ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا

وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ہمیں اپنے اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا۔ہمیں اگلے 25 سال کے لیے اپنے اہداف کا تعین کرنا ہے۔

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ
ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 1:07 PM IST

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ

گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ بینیٹ یونیورسٹی کے 5ویں کانووکیشن کی تقریب میں وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ نے شرکت کی ۔ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کے کانووکیشن تقاریب قدیم ہندوستان کی یونیورسٹیوں اور گروکلوں کے کانووکیشن تقاریب کی ایک تبدیل شدہ شکل ہیں۔ قدیم ہندوستان کی یونیورسٹیاں دنیا بھر سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے تحقیق اور ترقی کے بہترین مراکز تھیں۔

بینیٹ یونیورسٹی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس نے صرف سات سال کے اپنے دور میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی بننے کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو اپنے علاقے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ نیز اگر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے طور پر قائم کرنا ہے تو اداروں کو صنعت سے جوڑنا ہوگا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نے انسیفلائٹس اور کورونا وبا کے دوران واضح وژن، ٹیم ورک اور تجربے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ہماری ریاست میں بھی نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہمیں اپنی اسی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کا راستہ محنت اور کوشش سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ مقصد تک پہنچنے کا راستہ شارٹ کٹ سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یونیورسٹی کو یقین دلایا کہ اسے ہمیشہ ریاستی حکومت کا تعاون حاصل رہے گا۔

یہ بھی پڑھین:CM Yogi On Officers لوگوں کی شکایت کو سنجیدگی سے لیں افسران، یوگی

اس موقع پر بینیٹ یونیورسٹی کے چانسلر ونیت جین، ریاستی حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اپادھیائے، ریاستی وزیر برجیش سنگھ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجیت ابراہم، نکھل کامت، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے طلباء اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں وزیراعلی اتر پردیش نے تینوں اتھارٹی کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details