ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات UP Election 2022 میں بلڈوزر کا اہم کردار ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مخالف جماعتیں انہیں بلڈوزر بابا کہہ کر طنز کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ بلڈوزر سے ترقی کے کام مسمار کئے جا رہے ہیں۔
وہیں بارہ بنکی کی رامنگر اسمبلی سیٹ کے رامنگر قصبے میں پارٹی کے امیدوار شرد کمار اوستھی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے لوگ پریشان ہیں۔ وہ ہمارے ترقایتی کاموں کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں کہ اس کے لئے رقم کہاں سے آ رہی ہے، ہم نے ایک ایسا اوزار تیار کیا ہے جو پیسے بھی پیدا کرتا ہے ترقی کا کام بھی کرتا ہے۔