اتر پردیش میں 2022 اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی بیان بازی نے زور پکڑ لیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے ریاست کی 100 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے 2022 کے انتخابات میں بی جے پی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو اقتدار سے ہٹانے کی بات کی ہے۔ اویسی کے بیان پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'بی جے پی نے اویسی کے چیلنج کو قبول کرلیا ہے۔'
یوگی نے کہا کہ 'اویسی ملک کے ایک بڑے رہنما ہیں، انہوں نے یہ کہتے ہوئے بی جے پی کارکنوں کو للکارا ہے کہ وہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے دستبردار کردیں گے۔ بی جے پی نے ان کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔'