ایک روز قبل صفائی ملازم انیل کمار کی خودکشی کے بعد آج بڑی تعداد میں صفائی ملازمین نوئیڈا اتھاریٹی گیٹ کے روبرو جمع ہوگئے اور مطالبات کی یکسوئی کےلیے نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا اور 13 صفائی ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
احتجاجی ملازمین نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سیکٹر 12 میں واقع شملہ پارک میں صفائی ملازمین جمع ہوئے اور حکمت عملی پر غور کر رہے تھے کہ پولیس نے غیرضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو منتشر کردیا۔