پیر کے روز نوئیڈا کے سینکڑوں صفائی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ درج کروایا، جس کی وجہ سے آج نوئیڈا میں گندگی دیکھنے کو ملی۔ ان صفائی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کمپنی کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے انہیں حفاظتی کٹ فراہم کی جائے۔ صفائی کارکنان اپنے مطالبات کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں واقع وینڈر کمپنی کے باہر احتجاج کیا۔
صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا سے ملک کو بچانے کے لئے ڈاکٹروں ، پولیس اور صفائی ملازمین جیسے فرنٹ لائن کارکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی خدمت میں مصروف ہیں تو وہیں ان لوگوں کو تنخواہ اور سیفٹی کٹ کے لئے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے لئے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں وینڈر کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کمپنی کے گیٹ پر ہنگامہ بھی کیا۔دراصل ان کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ کورونا انفیکشن مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ان لوگوں کو کوئی حفاظتی کٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ان میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔