اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گاندھی جینتی پر صفائی مہم - پولیس اور تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے نغمہ بھی گایا

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی سمیت 250 پولیس اہلکاروں نے صفائی مہم چلائی۔

cleaning campaign on gandhi jayanti in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں گاندھی جینتی پر صفائی مہم

By

Published : Oct 2, 2020, 3:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی کے موقع پر پولیس سپریٹینڈنٹ نے صفائی مہم چلائی۔

پولیس سپریٹینڈنٹ نے اپنے تمام اہلکاروں اور سپاہیوں کے ساتھ مل کر شہر کے دھنوکھر تالاب کے آس پاس صفائی کی۔ پولیس کی اس مہم میں نگر پالیکا کے تمام افسران، تاجر اور صحافیوں نے بھی شامل ہو کر صاف صفائی کی۔

بارہ بنکی میں گاندھی جینتی پر صفائی مہم

طئے شدہ پروگرام کے تحت پولیس کے تمام اہلکار اور سپاہی سمیت کل 250 پولیس اہلکاروں نے صبح نو بجے دھنوکھر تالاب پر پہنچ گئے۔

بارہ بنکی میں گاندھی جینتی پر صفائی مہم

اس کے بعد آس پاس کے علاقوں کے میں پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے خود گندے پلاٹ میں صفائی کی۔

ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو ہاتھرس جانے سے روک دیا گیا

اس موقع پر انہوں نے پولیس اور تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے نغمہ بھی گایا۔

انہوں نے کہا کہ انسان کے پاس 24 گھنٹوں کا وقت ہوتا ہے۔ وہ اسے بیکار کے کاموں میں گزارتا ہے۔ اگر وہ صفائی کے لیے تھوڑا بھی وقت نکالے تو گھر اور شہر مکمل طور سے صاف ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آگے بھی اس مہم کو جاری رکھیں گے اور چھٹی کی دنوں میں پولیس ملازمین شہریوں کے ساتھ مل کر اس قسم کی صفائی مہم چلاتے رہیں گے۔ اس موقع پر پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے گاندھی نواز بزرگ وجئے صاحب کو اعزاز سے سرفراز کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details