حادثے کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے مقامی افراد کا الزام ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقے میں مویشی چوری کی واردات کافی بڑھ گئی ہے جس کی پولیس میں شکایت کرنے کے باجود بھی پولیس نے کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویبھو کرشنا کے مطابق دیہات علاقے کے تھانہ جارچا علاقے کے خوشی پورا گاؤں میں مویشی چوری کرنے کے مقصد سے کچھ چور ایک گھر میں گھس آئے اس دوران گھر کے لوگ بیدار ہوگئے اور انہوں نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔