لکھنؤ:اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے زید پورہ تھانہ علاقے کے دوشی پورہ میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین چھڑپ ہو گئی۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید پتھر بازی ہوئی جس میں کئی درجن افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں فریق کے مابین تعزیہ داری کے حوالے سے فساد ہوا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ موقعے واردات پر کثیر تعداد میں پولیس آر آر ایف و پی ایس سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوشی پورہ میں غازی میاں درگاہ کے قریب میدان میں مسجد سے متصل تعزیہ رکھنے کا چوک ہے۔ اسی کے بغل سے راستہ ہے۔ اس چوک پر شیعہ مسلمانوں کی تعزیہ رکھی جاتی ہے۔ شیعہ فریق نے صبح ہی اس تعزیے کو چوک سے اٹھا لیا تھا جس کے بعد سنیوں کی تعزیہ اسی راستے سے گزر رہی تھی۔ سنی اپنا تعزیہ چوک سے متصل راستہ پر رکھ کر کسی کا انتظار کرنے لگے جس کے بعد دونوں فریق کے درمیان پہلے کہا سنی ہوئی، اس کے بعد معاملہ طول پکڑ لیا اور شدید پتھر بازی شروع ہو گئی۔
مزید پڑھیں: Muharram Procession لکھنو میں یوم عاشورہ کے موقع پر بھائی چارہ کی شاندار مثال