ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے کے تھانہ بہٹ میں چیکنگ کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں گولی لگنے سے ایک بدمعاش شدید طور پر زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سہارنپور کے بہٹ علاقے میں پولیس کے جانب سے آج گاڑیوں کی چیکنگ کی جاری تھی اسی دوران پولیس چیکنگ کو دیکھ کر دو موٹرسائیکل سوار اچانک بھاگنے لگے جس کے بعد پولیس دونوں نوجوان کا پیچھا کرنے لگی۔