اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم، ایک گرفتار، ایک فرار - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

نوئیڈا کے تھانہ فیز 3 کے علاقہ پستہ روڈ بہلولپور میں دیر رات پولیس اور موٹر سائیکل سوار شرپسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم،
پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم،

By

Published : Sep 4, 2021, 2:20 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا کے تھانہ فیز 3 کے علاقہ پستہ روڈ بہلولپور میں دیر رات پولیس اور موٹر سائیکل سوار شرپسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اس کی شناخت انیس ولد علی دراز سداما پوری، تھانہ وجے نگر ،غازی آباد کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس مفرور شرپسند کی تلاش کر رہی ہے۔ بدمعاش کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔


پولیس کے مطابق تھانہ فیز 3 پولیس گڑھی چوکھنڈی گاؤں کے قریب بیریکیڈ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمین وہاں سے گزرے۔ جب پولیس نے تفتیش کے لیے موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار پرتھلا گول چکر کی طرف بھاگ کر پستا روڈ بہلولپور پر فرار ہونے کی کوشش کر نے لگے، پولیس مسلسل ان کا تعاقب کر رہی تھی۔


پولیس سے بچنے کے لیے دونوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:آگرہ سے فرار انعامی بدمعاش پولیس تصادم کے بعد نوئیڈا میں گرفتار

زخمی بدمعاش کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی۔ اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔جبکہ مفرور بدمعاش کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details