ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے میرا میں ٹوٹی پلیا کے قریب پولیس اور موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا۔
دراصل جمعہ کی رات دو شرپسند رامراج سے میرا پور کی طرف موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔ پولیس نے شرپسندوں کو ٹوٹی پُلیا کے قریب محاصرے میں لے لیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو پیچھے بیٹھے بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل کو راجواہے کی پٹری کی طرف لیکر بھاگنے لگا۔
وہیں پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر بدمعاش موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل کے راستے بھاگنے لگا۔ اس دوران پولیس نے فائرنگ کی اور گولی بدمعاش کی ٹانگ میں لگی، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر پڑا۔