مغربی اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ بھورا کلا علاقہ کے سیسولی گاؤں میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا، جب بی جے پی کے بڑھانا رکن اسمبلی امیش ملک اپنے قافلے کے ساتھ گاؤں سیسولی کے رہائشی اومیندر کی رہائش گاہ پر جن کلیان سمیتی کے پروگرام میں شرکت کرنے پہچے تھے۔
اس دوران سیسولی میں موجود بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں نے بی جے پی کے رکن اسمبلی امیش ملک اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کرنے شروع کر دئے۔ موقع پر موجود امیش ملک نے نعرے بازی کی مخالفت کی، جس کے بعد کسان یونین کے کارکنوں نے رکن اسمبکی کی گاڑی پر کالخ پھینک دئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھورا کلا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جائے وقوع پر پہنچے اور بڑھانا رکن اسمبلی امیش ملک کو جائے حادثے سے باہر نکالا۔ وہیں اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی مرکزی وزیر سنجیو بالیان اپنے قافلے کے ساتھ تھانہ بھورا کلا پہنچے اور واقعہ کو انتہائی قابل مذمت بتایا اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔