اردو

urdu

مرادآباد: عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان ہنگامہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب کہ میٹنگ جاری تھی۔

By

Published : Jan 3, 2021, 3:39 PM IST

Published : Jan 3, 2021, 3:39 PM IST

clashes among aam aadmi party workers in moradabad
عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان ہنگامہ

مرادآباد میں ہونے والی اس میٹنگ میںعام آدمی پارٹی کے رکن نے الزام لگایا کہ پارٹی محض اسکول تک محدود ہو کر رہی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرادآباد میں پارٹی کے ارکان زیادہ تر وہ لوگ ہیں، جو اسکول سے وابستہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مرادآباد میں عام آدمی پارٹی ایک اسکول تک ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران پارٹی کارکنان نے ضلع صدر جابر حسین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا پارٹی کو اس لیے فروغ نہیں مل رہا ہے کہ پارٹی اسکول سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان ہنگامہ

میٹنگ کے دوران تک بحث ہوتی رہی، اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر جیت سنگھ نے اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے خاندان میں اختلافات ہو جاتے ہیں، اسی طرح پارٹی میں بھی ہوگیا تھا، لیکن اب سب ٹھیک ہے۔ کارکنان کی غلط فہمیاں دور کر دی گئیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details