کرشنا نگر علاقے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت کمار رائے نے بدھ کو بتایا کہ منگل دیر رات محلہ دامودر باشندہ وکیل ششرترپاٹھی عرف مونو (35) نکڑ پر کھڑا تھا۔ اسی وقت اسنیہ نگر باشند وکیل اوپیندر تیواری اپنے ساتھ وکلاء کے ساتھ وہاں آیا۔ اور کسی بات کے حوالے سے دونوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر ان لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ زخمی حالت میں انہیں ٹراما سنٹر لے جایا گیا جہاں داکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
امت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں دو نامزد سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک نامزد وکیل ونائک ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ششر کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے اور لکھنؤ بار اسوسی ایشن اور سنٹر ل بار اسوسی ایشن نے 50۔50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔