اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jaunpur Land Dispute جونپور میں زمینی تنازع میں نوجوان کا قتل - جونپور میں زمین کے تنازع پر جھڑپ

ضلع جونپور میں زمینی تنازع کو لے کر مار پیٹ ہوا۔ اس تنازع میں ایک نوجوان کی مات ہو گئی۔ مار پیٹ کے دوران پہلے نوجوان پھول چند زخمی ہوا، زخمی حالت میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ Youth killed in Jaunpur land dispute

جونپور میں زمینی تنازع میں نوجوان کا قتل
جونپور میں زمینی تنازع میں نوجوان کا قتل

By

Published : Jul 30, 2023, 7:04 PM IST

جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی علاقے میں زمینی تنازع کو لے کر ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا جبکہ اس کے والدین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے کانٹی گاؤں میں ہفتہ کی دیر رات متوفی کے گھر کے پیچھے گرام سماج کی زمین ہے۔ اس زمین کو لے کر پھول چند گوتم اور لال چند کے درمیان تنازع تھا۔ متنازع زمین پر لال چند نے کل شام گائے باندھ دی تھی۔ گائے نے پھول چند کی لڑکی کو مار دیا۔ جانکاری ہونے پر دونوں میں کہا سنی کے بعد لاٹھی ڈنڈے چلنے لگے۔ جس میں پھولچند، ہریش چند اور امراوتی کے ساتھ دوسرے فریق کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں فریق زخمی حالت میں ہی تھانے پہنچے۔ پولیس نے دونوں فریقین کے زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں دیر رات پھول چند(32) کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ مئی ماہ میں جونپور ضلع کے تھانہ ظفر آباد کے علاقے میں آٹو ڈرائیور کو گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ رامداس پور گاؤں کے پریاگ راج-جون پور بلاک کے ریلوے ٹریک کے کنارے سے لاش ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فرانزک اور ڈاگ سکواڈ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ معاملہ محبت کا بتایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سندیپ کے علاقے کی ایک خاتون سے عشق ہو گئی تھی۔ خاتون کی دو شادی ہوئی تھی۔ پہلی شادی شہر کے سٹی کوتوالی کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد اس نے اپنی دیور کے ساتھ کورٹ میرج کرلی۔ اس کے بعد اس کا اپنے دوسرے شوہر سے بھی جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد وہ اپنے مائکے میں رہنے لگی۔ اسی دوران اس کی آٹو ڈرائیور سندیپ سے دوستی ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details