اردو

urdu

ETV Bharat / state

صلح کے دوران بحث کے دوران مار پیٹ، ایک ہلاک - اترپردیش

امروہہ ضلع میں معمولی تنازع کی وجہ سے گاؤں کے دو گروپس میں تصادم کے بعد صلح کے دوران مار پیٹ ہوگئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

صلح کے دوران بحث کے دوران مار پیٹ
صلح کے دوران بحث کے دوران مار پیٹ

By

Published : May 19, 2020, 7:55 PM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ ضلع کے ساکت پور گاؤں کے کرن سنگھ کے بیٹے منو جاٹ اور بھورا جاٹ کے کنبہ کے افراد میں سات دن پہلے معمولی لڑائی ہوگئی تھی ،جس کے بعد دونوں فریقوں میں صلح ہونی تھی۔

صلح کے دوران بحث کے دوران مار پیٹ،ویڈیو

تا ہم صلح کے دوران پھر سے بحث شروع ہو گئی جس کی وجہ سے بھورا جاٹ کے لوگوں نے کرن سنگھ کو پیٹنا شروع کر دیا، مار پیٹ کے بعد کرن سنگھ کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں کرن سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کرن سنگھ کے اہل خانہ نے اس کی لاش بھورا کے گھر میں رکھی اور وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے بر وقت کاروائی سے معاملہ مزید بڑھنے سے روکا۔

اس واقعہ کے بعد ملزم بھورا جاٹ فرار ہوگی، مقتول کے لواحقین نے گاؤں کے ہی چار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'چار افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے، باقی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details