اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم - نوئیڈا پولیس کی کاروائی

نوئیڈا تھانہ فیس 2 پولیس نے دیر رات ہونے والی کارروائی میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم
پولیس اور بدمعاشوں میں تصادم

By

Published : Jul 14, 2020, 3:52 PM IST

اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ تصادم کے دوران دو بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکور اگروال نے بتایا کہ 7 جولائی کو تھانہ فیز 2 کے سیکٹر 83 میں ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی میں نامعلوم بدمعاشوں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ایک موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

اس واقعہ کی تفتیش کرنے والی پولیس نے دیر رات موصولہ اطلاع کی بنیاد پر کولسرا بارڈر سے بس میں سوار 6 چوروں کوگرفتار کرلیا، جبکہ بس میں سوار دو چور اور دو دیگر پیچھے سے موٹرسائیکل پر آرہے بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چھ گرفتار بدمعاشوں سے چوری کا سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے بھاگنے والے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے بتایا کہ رات کے دو بجے کے قریب پولیس نے اس گینگ کے دو بدمعاشوں کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، جس میں پیارے محمد عرف پیارو اور رضوان زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غازی آباد: سڑک حادثے میں خاتون سمیت دو بچے ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details