اردو

urdu

By

Published : Mar 22, 2022, 9:49 PM IST

ETV Bharat / state

Explanation of AMU Coordination Committee: اے ایم یو کی نوٹس پر 'اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی' کی وضاحت

اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی آر او کی جانب سے جاری نوٹس پر اپنی وضاحت پیش Explanation of AMU Coordination Committee کی ہے۔

ای ایم یو کی نوٹس پر 'اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی' کی وضاحت
ای ایم یو کی نوٹس پر 'اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی' کی وضاحت

علی گڑھ: اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی سے متعلق علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی آر او کی جانب گزشتہ روز ایک نوٹس جاری کی گئی تھی AMU issued notice to AMU Coordination Committee جس پر آج اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرکے وضاحت پیش کی۔

اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے آج پریس کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی 15 دسمبر 2019 کو اس وقت وجود میں آیا جب اے ایم یو انتظامیہ کی اجازت سے پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں گھس کر طلبا کے ساتھ زیادتی کررہی تھی۔

اس دوران اے ایم یو کے وائس چانسلر ہر محاذ پر اپنے ہی طلبہ کے خلاف پولیس کاررواہی کا دفع کررہے۔ طلبہ یونین کی عدم موجودگی اور اے ایم یو انتظامیہ کے رویہ سے مایوس طلبہ اور سابق طلبہ نے مل کر قانونی اور سیاسی جنگ لڑنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی Explanation of AMU Coordination Committee جس کا نام اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی رکھا گیا تھا اور آج بھی کمیٹی کے ارکان قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے کمیٹی اور کمیٹی سے وابستہ ہر شخص یونیورسٹی کے انتظامات کی آنکھوں میں کھٹکتا رہتا ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ اگر اے ایم یو انتظامیہ کارویہ اپنے ہی طلبہ کے ساتھ غیر قانونی نہ ہوتا تو طلبہ کو کمیٹی نہیں بنانی پڑتی۔ اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی نے کبھی بھی یونیورسٹی کا لوگو استعمال نہیں کیا، کمیٹی کا اپنا لوگو ہے۔ ممبران نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اے ایم یو وائس چانسلر طلبہ یونین کو بحال کریں۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ اے ایم یو انتظامیہ نے 21۔ مارچ 2022 کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے مبینہ ’اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی پر الزام عائد کیا تھا کہ کمیٹی غیر قانونی طور پر یونیورسٹی کے نام اور لوگو کا استعمال کررہی ہے تاہم اس کمیٹی کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یونیورسٹی نے کبھی بھی اپنا نام اور لوگو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جس کے بعد اے ایم یو کوارڈینیشن کمیٹی نے اپنی صفائی پیش کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details