نوئیڈا شہر میں اتوار کے روز کسانوں کا چلہ بارڈر پر تالی اور تھالی بجانے کا منظر سامنے آیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس بار کورونا کو بھگانے کے لیے نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے تالی اور تھالی بجائی گئی۔
چلہ سرحد پر 27 دنوں سے کسان متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لئے مختلف علاقوں سے کسانوں کی الگ الگ جماعتیں تحریک میں شامل ہو رہی ہے۔
اتنے دنوں سے احتجاج کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم حکومت کو نیند سے جگانے کے لیے آج کسانوں نے چلہ سرحد پر تالی اور تھالی بجا کر جاگو مودی جا گو کے نعرے لگائے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیدار ہونے کی ایپل کی۔