اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ ریپ معاملہ کے تمام 5 مقدمات دہلی منتقل - Unnao rape case

اناؤ گینگ ریپ کیس میں آج ایک نیا موڑ آگیا جبکہ سپریم کورٹ نے اس سلسلہ میں تمام مقدمات کو اترپردیش سے دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اناؤ ریپ معاملہ کے تمام 5 مقدمات دہلی منتقل

By

Published : Aug 1, 2019, 8:58 PM IST

سپریم کورٹ نے آج اس معاملہ میں سخت رخ اپناتے ہوئے تمام پانچ کیس کو سی بی آئی کی اترپردیش عدالت سے دہلی کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔
اعلیٰ عدالت نے اس کیس کو حل کرنے کےلیے صرف 45 دن کا وقت دیا ہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے اناؤ گینگ ریپ کیس کو دہلی منتقل کرتے ہوئے اس کیس پر روزانہ سماعت کرتے ہوئے صرف 45 دنوں میں فیصلہ سنانے کا متعلقہ جج کو حکم دیا ہے۔
اترپردیش حکومت پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے متاثرہ کو 25 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا ریاستی حکومت کو حکم دیا۔
رنجن گوگوئی نے کہا کہ ہم نے متاثرہ، ان کے وکیل، متاثرہ کی ماں اور دیگر ارکان خاندان کی سخت سیکوریٹی کےلیے بھی حکم دیا ہے۔
اناؤ گینگ ریپ کیس کی متاثرہ کے سڑک حادثہ کی تحقیقات کو صرف 7 دنوں میں مکمل کرلینے کا بھی عدالت عالیہ نے سی بی آئی کو حکم دیا۔
واضح رہے کہ اترپردیش پولیس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنجر اور دیگر 9 افراد کے خلاف اس سلسلہ میں پہلے سے کیس درج کرتے ہوئے سڑک حادثہ کی مزید تحقیقات کےلیے اس کیس کو سی بی آئی کے حوالہ کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details