رکن اسمبلی ڈاکٹر ارون کمار نے شہر کے مختلف مقامات پر ماسک اور صابن تقسیم کیے اور کورونا سے بچنے کے لیے لوگوں سے اپیل کی۔ اُن کے ساتھ کافی تعداد میں لوگ موجود تھےاور ماسک حاصل کرنے کے لیے لوگوں کا ہجوم تھا۔
بریلی: رکن اسمبلی کے ہاتھوں ماسک اور صابن تقسیم - لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی محتاط رہیں
کورونا وائرس سے نمٹنے ہر مکم اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں اترپردیش کے شہر بریلی میں رکن اسمبلی ڈاکٹر ارون کمار نے شہر کے کتب خانہ چوراہے پر ماسک اور صابن تقسیم کیے۔
بریلی: رکن اسمبلی کے ہاتھوں ماسک اور صابن تقسیم
ڈاکٹر ارون کمار نے تمام بھارتیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن گھر میں رہنے سے اگر اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، تو ایک دن گھر پر ہی رہیں اور لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی محتاط رہیں۔