اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شہریت ترمیمی قانون جمہوریت کے خلاف ہے' - شخصیات نے شامل

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانپور میں محمد علی پارک میں ہو رہے مظاہرے میں آج سابق ممبر آف پارلیمنٹ سبھاسنی علی مظاہرین کے حمایت میں محمد علی پارک پہنچ گئی۔

'شہریت ترمیمی قانون جمہوریت کے خلاف ہے'
'شہریت ترمیمی قانون جمہوریت کے خلاف ہے'

By

Published : Feb 25, 2020, 9:49 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:15 PM IST

کانپور سے سابق ممبر آف پارلیمنٹ سبھاسنی علی جب احتجاج میں پہنچی تو مظاہرین میں جوش بھر گیا مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریت کی حفاظت کی تمام دلیلیں دے ڈالی جس میں انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔

'شہریت ترمیمی قانون جمہوریت کے خلاف ہے'

سبھاسنی علی نے خواتین مظاہرین سے اپیل کی کہ جب بھی کوئی آپ سے آپ کی ولادت کی تاریخ مانگے تو آپ خاموش رہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانپور کا چمن گنج علاقے کی محمد علی پارک میں مظاہرہ احتجاج مسلسل جاری ہے۔

اس احتجاج کا آغاز گزشتہ 7 جنوری سے ہوا تھا ، جس نے آج 49 دن مکمل کرلیے ۔

اس احتجاج میں کئی بڑی شخصیات نے شامل ہو کر مظاہرہ کیا ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details