ریاست اترپردیش کے بہرائج میں بھی متنازعہ شہریت قانون کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا جبکہ ہجوم کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔