میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ان دنوں تاریخی میلہ نوچندی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سرکس بھی میلے کا ایک اہم حصہ رہتا ہے۔ جس کو عوام دور دراز سے دیکھنے کے لیے آتی تھی۔ کسی زمانے میں سرکس دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ امڈتی تھی لیکن آج کے دور میں اس کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے سرکس کے فنکاروں کا حال جاننے کے لیے نوچندی میلے میں پہنچی تو دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آئیں۔
ایک وقت تھا جب سرکس میں ہاتھی، گھوڑے، بھالو اور شیر کے کرتب دکھائے جاتے تھے۔ اب جانوروں کے نام پر بکرے کو بیلنس سکھا کر لوگوں کا دل بہلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فنکار کئی شاندار قلابازیاں دکھاتے تھے۔ جوکر کی ایک سے زیادہ سرگرمیاں دیکھ کر بچوں کو ہنسایا جاتا تھا۔ لیکن آج کی تاریخ میں دوسروں کو ہنسانے والا جوکر خود اپنی بدحالی پر آنسو بہا رہا ہے۔