اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 کی تیاریاں عروج پر ہے، حالانکہ اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تاہم ابھی سے تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل پر حکومت کو گھیڑ نے کی کوشش میں ہے۔
وہیں عوام بھی اشیائے خورد و نوش، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے کافی ناراض بھی ہیں جس کا فائدہ شاید اپوزیشن پارٹی اٹھانے کی کوشش میں ہے۔ اس معاملے میںسماج وادی پارٹی کو کافی عوامی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے۔
اتر پردیش نوئیڈا کے دادری اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے متوقع امیدوار فقیر چند ناگر نے دادری کے سن پورہ علاقے میں عوامی چوپال کا اہتمام کیا۔ اس دوران پورے علاقے کی گلیوں میں بی جے پی کے خلاف اور سماج وادی پارٹی کے حق میں نعرے کی گونج سنائی دی۔