میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ سے بڑی حیران کن خبر سامنے آئی ہے، شہر کے برہم پوری تھانہ علاقے کی غریب بستی کے باشندوں نے عیسائی مشنری پر لالچ اور دباؤ بنا کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا ہے۔ Christian Lure 400 Hindus To Convert Their Religion In Meerut In Uttar Pradesh
میرٹھ میں چارہندووں کے عسیائی مذہب قبول کرنے کا سنسنی خیز خلاصہ مقامی لوگوں نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بستي میں رہنے والے تقریباً 400 لوگوں پر عیسائیت اپنانے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بی جے پی رہنما کے ساتھ آج ایس ایس پی آفس پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ ان لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے گھروں سے دیوی دیوتاؤں کی تصویریں اور مورتیاں ہٹوانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے.
یہ بھی پڑھیں:Controversial Statement of Congress گائے اسمگلنگ کرنے میں بھارت سرفہرست ہے، کانگریس رہنما
بستی والوں کے مطابق عیسائی مشنری نے کورونا کے دور میں ان کی مدد کی تھی ۔ اس وقت سے ہی پیسے کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کرانے کی کوششیں کی جا رہی تھی۔ اب کچھ لوگوں کا مذہب تبدیل کروا کر بستی کے دوسرے لوگوں پر بھی دباؤ بنایا جا رہا ہے۔
مقامی بی جے پی رہنما کے ساتھ ایس ایس پی آفس میں معاملے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ لوگوں نے اس معاملے میں پولیس سے فوری کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔وہیں پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔Christian Lure 400 Hindus To Convert Their Religion In Meerut In Uttar Pradesh