میرٹھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع عیسایوں کی آبادی والے میرٹھ کینٹ، مشن کمپاؤنڈ اور صدر علاقے میں بھی جوش و خروش کے ساتھ کرسمس تہوار کا منایا گیا۔ اس موقعے پر میرٹھ ضلع کے سب سے بڑے اور مشہور گرجا گھر سینٹ تھومس چرچ میں روایتی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔ گرجا گھروں میں منعقدہ خصوصی پروگرامز کے دوران تمام لوگ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ Christian Community Spread Awareness Message On Christmas Eve
سینٹ تھومس چرچ میں خصوصی پروگرام کے دوران عیسائی لوگوں نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکبا دی۔ اس موقع پر بھارت سمیت پوری دنیا میں امن و امان و بھائی چارے کے لئے دعائیں کی گئیں۔ میرٹھ میں واقع سینٹ جوزف چرچ کے مادر جون چمن نے کہاکہ کرسمس کا تہوار کا مطلب ہی امن و امان ہے۔ اس موقعے پر بھارت سمیت پوری دنیا کے لئے امن و امان کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔