میرٹھ کے فرحت علی جو نہ صرف عوام کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے کورونا ویکسینیشن کے لئے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ملک بھر میں گھوم کر انسانیت کا پیغام دینے کا بھی جذبہ رکھتے ہیں۔
فرحت علی رات کو ایک نجی اسپتال میں چوکیداری کے فرائض کو انجام دینے کے بعد دن بھر عوام کے بیچ جا کر ان سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ان کہنا ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے ڈھیر کو دیکھ کر ان کے من میں بھی انسانی زندگی کو بچانے کا جذبہ پیدا ہوا اور یہی وجہ ہے کہ قریب دو ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں، گلی اور محلوں میں گھوم کر بغیر کسی اجرت کے لوگوں سے کو رونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ کورونا سے انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔