اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maktab Safa Diniyat Ghaziabad: غازی آباد کے مکتب صفہ دینیات میں بچوں کا دینی اور ثقافتی پروگرام منعقد - اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی علاقے میں موجود مکتب صفہ دینیات

اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی علاقے میں موجود مکتب صفہ دینیات میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے تقاریر پیش کی۔ Maktab Safa Diniyat in Loni area of Ghaziabad district of Uttar Pradesh۔

-maktab-safa-diniyat
-maktab-safa-diniyat

By

Published : May 17, 2022, 5:02 PM IST

غازی آباد/لونی:بچوں کی مثال قیمتی ہیروں کی ہے، جن کو تراشنا خراشنا، اور صیقل کرنا استاد کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے عمدہ موقع فراہم کرنا والدین پر فرض ہوتا ہے۔ غذا اور لباس فراہم کرنے سے زیادہ ان کی تعلیم کی فکر کرنا اور ان کی تربیت کا غم کرنا عظیم ذمہ داری ہے ،جس کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی مناسبت سے لکشمی گارڈن، لونی غازی آباد میں مکتب صفہ دینیات میں بچوں کے دینی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں تقریباً سوا سو بچوں نے پروگرام پیش کیا۔ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے، ریگولر حاضری کلاس، اور بچوں کے والدین کو بھی انعامات دیے گئے۔ Children's religious and cultural program held at Maktab Safa Diniyat Ghaziabad۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس موقع پر مفتی عزیزالرحمان ندوی امام و خطیب جامع مسجد کرول باغ، مولانا غلام سرور ندوی، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا شاداب ندوی، حسن چیئرمین جامع مسجد کرول باغ، ارشد صاحب ممبر مشن تعلیم، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر مشرف علی، ڈاکٹر شاہد، مفتی ثاقب سمیت عورتوں اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details