مرادآباد:اتر پردیش کے ضلع مرادآباد جامع مسجد علاقے کے رہائشی محمد سلیم نے گذشتہ روز مرادآباد ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ کو ایک درخواست دے کر بتایا کہ 'صاحب میں زندہ ہوں ابھی مرا نہیں ہوں، کیا مجھے اپنا زندہ ہونے کا ثبوت بھی دینا ہوگا جب کہ میں خود آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ محمد سلیم کی باتیں سن کر ڈی ایم صاحب بھی حیرت میں پڑ گئے کہ آخر کار ماجرا کیا ہے۔ Sir, I am alive, not dead, standing in front of you
محمد سلیم نے بتایا کہ ان کی عمر تقریبا 68 سال ہے اور 1970 میں تقریبا 45 سال پہلے بھارت چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں سعودی عرب چلا گیا تھا اور وہیں کام کر رہا تھا۔ میرے بچے بھارت میں ہی ہیں۔ تاہم آج جب میں اپنے وطن بھارت آیا تو پتہ چلا میرے بچوں نے میری سبھی جائیداد بیچ دی ہے اور مجھے کاغذات میں مرا ہوا دکھا دیا ہے۔ صاحب میں زندہ ہوں مرا نہیں ہوں آج جب میں اپنے وطن بھارت پہنچا تو میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں اپنے دوستوں کے پاس رہ رہا ہوں، لہذا میرے مردہ ہونے کا سرٹیفکیٹ کینسل کیا جائے۔
Sir, I am alive, not dead: صاحب میں زندہ ہوں، مرا نہیں، ایک شخص کی فریاد - moradabad man declared dead in documents by his children
'صاحب میں زندہ ہوں ابھی مرا نہیں ہوں، کیا مجھے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت بھی دینا ہوگا جب کہ میں خود آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ Sir, I am alive, not dead, standing in front of you
Etv Bharat
مزید پڑھیں:
متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرے بچوں نے مجھے مردہ دکھا کر میرے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے بھی نکال لیے ہیں۔ آج میرے پاس نہ پیسہ ہے اور نہ زمین جائیداد اور نہ رہنے کے لیے مکان۔ مجھے بس انصاف دلا کر میرے زندہ ہونے کا سرٹیفکٹ مجھے دے دیجیے۔