ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے تحصیل سہاور میں واقع گاؤں نباب گنج میں بی سی جی ویکسین لگانے کے بعد 16 دن کے ایک بچے کی موت ہوگئی، جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں واقعے کی اطلاع کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ تمام بچوں کو علاج کے لیے اشوک نگر کے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
دراصل، تین دن قبل ایک آشا کارکن کے کہنے پر علاقائی اے این ایم نے گاؤں کے پانچ بچوں کو وکسی نیشن لگایا تھا جس کے نتیجے میں 24 اپریل کو پیدا ہونے والے دوشیانت کے بیٹے انوج کی موت ہوگئی، جب کہ آیوش، پرگیا، ویشنوی اور راگھو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔