اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد سے اغوا بچہ دہلی سے بحفاظت برآمد - اغوا کاروں نے تیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا

بچہ دہلی کے روڈ ویز میں پایا گیا تھا۔ اغوا کار موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

kidnapped child
kidnapped child

By

Published : Aug 8, 2020, 4:53 PM IST

اترپردیش کے مراد آباد کے مجھولا علاقے سے اغوا کیا گیا پانچ سالہ بچہ سنیچر کے روز دہلی سے مل گیا ہے۔

اغوا کاروں نے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کار بچے کو دہلی میں روڈ ویز بس پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پربھاکر چودھری نے بچے کی محفوظ برآمداگی کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا 'مراد آباد کے مجھولا میں لائن پار رام لیلا گراؤنڈ کے گورو پرائیویٹ فنانس کمپنی میں کلیکشن ایجنٹ ہے۔ اس کا پانچ سالہ بیٹا دھرو جمعہ کی سہ پہر دادی سدھا کے ساتھ گھر میں تھا۔ ماں شیکھا گھر کی پہلی منزل پر تھی۔ دھرو ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان گھر سے قریب والی دکان پر گیا اور وہاں سے غائب ہوگیا۔ بیٹے کو نہ پاکرر شیکھا نے فون کرکے شوہر کو اس کی اطلاع دی۔ پورے خاندان میں بچے کے لاپتہ ہونے پر ہلچل مچ گئی۔ کچھ دیر کے بعد کسی نے ساڑھے 4 بجے بچے کے باپ گرو کو فون کیا۔ فون کرنے والے نے بچے کے اغوا کی بات کرتے ہوئے 30 لاکھ کا تاوان کا مطالبہ کیا'۔

یہ بھی پڑھیے
کیرالہ طیارہ حادثہ: مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ

انہوں نے کہا 'گھر والوں نے فوری طور پر اس بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے مجھولا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا اور پولیس انتظامیہ نے بچے کی تلاش شروع کردی'۔

انہوں نے بتایا 'بچہ دہلی کے روڈ ویز میں پایا گیا تھا۔ اغوا کار موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اغوا کاروں نے تیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details