اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: کاروبار شروع کرنے کی مشروط اجازت - مسلسل سینیٹائز کیا جائے

ریاست اتر پردیش کے چیف سکریٹری راجیندر کمار تیواری نے کورونا وائرس کی وبا کے وقت ضروری سہولت سے متعلق کاروبار کو دوبارہ شروع کیے جانے کی مشروط اجازت دی ہے۔

کاروبار شروع کرنے کی سشرط اجازت
کاروبار شروع کرنے کی سشرط اجازت

By

Published : Apr 16, 2020, 9:36 PM IST

راجیندر کمار نے کہا کہ جو کاروبار شروع کرنے کی بات کہی گئی ہے اسے لے کر کہیں پر بھی کنفیوزن نہ رہے۔ جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں اسٹیل انڈسٹری، رفائری کاروبار، سیمنٹ کاروبار، رسائن کاروبار، کھاد کاروبار، کپڑا کاروبار، پیپر کاروبا اور چینی مل کی شروعات کی جائے۔

راجیندر نے تمام اضلاع کے کلکٹرز کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام یونٹ کا کام ٹیمپو کے ذریعے چلایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے کسی بھی گاڑی کے آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق کاروبار کی جگہ کو مسلسل سینیٹائز کیا جائے۔

اس کے علاوہ سبھی مزدوروں کی مسلسل اسکریننگ کرائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لوگ یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کو فالو کیا جا رہا ہے یا نہیں۔ اگر ایسا نہیں ہو رہا ہے تو اس یونٹ کو بند کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details