ریاست اتر پردیش Uttar Pradeshکے نوئیڈا Noida کے ضلع سماجی بہبود افسر نے بتایا ہے کہ چیف منسٹر اجتماعی شادی اسکیم Chief Minister's Collective Marriage Scheme کے تحت اجتماعی شادیوں کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ضلع کے شہری علاقوں کے باشندے نگر پنچایت یا نگر پالیکا پریشد کے ترقیاتی بلاکس میں اجتماعی شادیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروا کر حکومت کی اس انتہائی اہم اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 51 ہزار فی جوڑے کے حساب سے رقم خرچ کی جاتی ہے، جس میں سے 35 ہزار روپے لڑکی کے بینک سیونگ اکاؤنٹ میں منتقل کردیے جاتے ہیں۔ اس میں 10 ہزار روپئے شادی کے سامان خریدنے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے اور 6 ہزار روپئے فی جوڑے کھانے، بجلی، پانی اور خیمے کے انتظام پر خرچ ہوتے ہیں۔