اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج 8 نومبر کو رامپور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ رامپور کے گاندھی اسٹیڈیم میں ایک جلسہ کو خطاب کریں گے۔
اس ضمن میں بھارتی کسان یونین کے رہنما حسیب احمد نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس دورے انتخابی اسٹنٹ بتایا ہے، انہوں نے کہا کہ رامپور میں گذشتہ دنوں آئے سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی تھی، لیکن یوگی جی نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ تک نہیں بولا اور اب انتخاب نزدیک ہے، تو مہاراج رامپور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رامپور میں وزیر اعلی صرف انتخاب کے موسم میں ہی آتے ہیں۔