ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مرادآباد کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے مرادآباد میں کام کر رہے کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا اور کورونا پر قابو پانے کے لئے ہدایت دئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا دورہ مرادآباد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کرنے کے بعد سرکٹ ہاؤس پہنچے اور انہوں نے مرادآباد زون کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور صحت انتظامات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
اس کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں ویکسینیشن کا کام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اب تک ہم نے 45 سال سے زیادہ کے تقریبا ایک کروڑ 35 لاکھ لوگوں کا ویکسینیشن کرایا ہے
وہیں انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زیادہ کے لوگو کا ویکسینیشن اترپردیس صوبے میں ایک مئی سے کیا جا رہا ہے۔ مرادآباد منڈل میں پیر کے دن سے 18 سال یا اس سے اوپر کے لوگوں کا ویکسینیشن کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن لگوائے جانے کے لیے لوگوں کو بیدار کیا جائے۔ اگر کسی انسان کو بخار ہے تو وہ اپنا ویکسینیشن نہ کرائے بلکہ چیک اپ کرائے اور بخار اترنے کے بعد اپنا ویکسینیشن کرائے۔
انہوں نے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کورونا مریضوں کو صلاح دی کہ رپورٹ نگیٹو آنے کے ایک مہینے بعد ہی کورونا مریض اپنا ویکسینیشن کرائیں۔