وزیر اعلیٰ آج بریلی میں کلکٹریٹ میں انٹیگریٹڈ کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں بریلی ڈویژن میں کووڈ مینجمنٹ سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار، ریاستی شہری ترقیاتی وزیر سُریش کھنہ کے ساتھ دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، ہمیں ان تمام خدشات کو غلط ثابت کرکے کورونا پر فتح حاصل کرنی ہے۔ اس کے علاوہ، کورونا کے تیسرے مرحلے کے لئے بھی خصوصی تیاری کرنی ہوگی، جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یکم مئی سے ریاست میں 65000 کورونا سرگرم کیس میں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت شرح میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ہمیں اس مثبت تبدیلی کو مزید آگے بھی جاری رکھنا ہوگا۔'
اُنہوں نے کہا کہ 'کانٹریکٹ ٹریسنگ' اور جانچ پر زیادہ زور دینا چاہئے۔ کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ کسی بھی شخص اور اس کے رابطے وغیرہ کی کوئی ٹیسٹنگ کسی بھی قسم کی جانچ سے محروم نہ رہنے پائے۔تاکہ کورونا چین کو توڑا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ بریلی ڈویژن میں بھی ٹیسٹ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کی رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ وینٹی لیٹرس اور دیگر طبی سامان فعال رہیں۔ اِن کا استعمال ضرور کی جائے۔