اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی منسوخی کی مخالفت کرنے کا مطلب آئین کی مخالفت ہے' - amrish rawat zaidpur assembely barahbanki

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ضلع بارہ بنکی کے زیدپور اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے لیے تشہیری مہم میں شرکت کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار امریش راوت کی حمایت میں خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی انتخابی مہم

By

Published : Oct 16, 2019, 7:47 PM IST

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت 1952 میں کشمیر کے اندر دفعہ 370 نافذ کی جا رہی تھی. اس وقت بھیم راؤ امبیڈکر اور شیاما پرساد مکھرجی نے اس کی مخالفت کی تھی. انہوں اندیشہ ظاہر کہا تھا کہ اس سے دہشت گردی بڑھے گی اور اس سے بدعنوانی ہوگی.

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گذشتہ 70برسوں تک کشمیر میں یہ سب چلتا رہا جب وزیراعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 منسوخ کی تو کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس کی مخالفت کی.

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی انتخابی مہم

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اپنے خطاب کے دوران کانگریس پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی عسکریت پسندی کی حمایت کرتی ہے.

انہوں نے عوام سے یہ دراخواست کی کہ جو پارٹی عسکریت پسندی کی حمایت کرتی ہو اور عظیم شخصیات کی بے حرمتی کرتی ہو، انہں قطعاً ووٹ نہ دیجئے۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بھی خطاب کیا.

انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ترنگے کے احترام کا انتخاب ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کی لال چوک پر ترنگا لہرایا اور منگل پر بھی. اس لیے ترنگے کے احترام کے لئے آپ بی جے پی کو ووٹ دیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details