اردو

urdu

By

Published : Nov 18, 2021, 2:47 PM IST

Updated : Nov 18, 2021, 3:39 PM IST

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی یوگی سے ملاقات

اتراکھنڈ کے وزیر اعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

Pushkar Singh Dhami and Yogi meet in Lucknow
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی یوگی سے ملاقات

لکھنؤ: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، اس رسمی ملاقات کا مقصد دونوں ریاستوں کے درمیان کچھ اثاثوں کے تعلق سے گزشتہ چند دہائیوں سے جاری باہمی تنازعہ کو حل کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔ دھامی نے صبح تقریباً 9.30 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر یوگی سے خیرسگالی پر مبنی ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ دھامی اور یوگی کی ملاقات کے بعد جمعرات کو ہی لکھنؤ میں دونوں ریاستوں کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں تنازع کے دائرے والے شناخت شدہ اثاثوں کے متنازعہ پہلوؤں کو باہمی رضامندی سے حل کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ ریاست کی تشکیل کے بعد لکھنؤ اور دہرادون سمیت دونوں ریاستوں میں کچھ شناخت شدہ اثاثوں پر اپنا اپنا دعویٰ ہونے کے سبب تنازعہ جاری تھا۔

یوگی کے وزیر اعلی بننے کے بعد، اتر پردیش حکومت نے تنازعہ کے پہلوؤں کو حل کرنے کی پہل تیز کردی تھی۔ اس کے نتیجے میں دونوں ریاستوں کے درمیان آفیسرز لیول کی بات چیت شروع ہوسکی ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 18, 2021, 3:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details